امریکہ نے ایران کے بعد چین پر بھی بڑی پابندیاں لگادیں،جان کرعالمی دنیا میں سخت تشویش پھیل گئی

امریکہ ایران اور چین فائل فوٹو امریکہ ایران اور چین

امریکی وزیرِ خزانہ اسٹیو منچن کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں جن کے تحت چین بھی ایران سے تیل نہیں خرید سکتا۔

امریکا نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ایران پر لوہے، تعمیرات، معدنیات، مینو فیکچرنگ اور ٹیکسٹائل سیکٹر پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی وزیرِ خزانہ اسٹیو منچن نے بتایا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نئی پابندیوں کے کے ایگزیکٹیو آرڈرز پر دستخط کر دیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی کمپنیوں پر مختلف نوعیت کی 17 پابندیاں لگائی گئی ہیں اور ان پابندیوں کے باوجود ایران سے تجارت کرنے والے افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے۔

منچن کا مزید کہنا ہے کہ عراق میں امریکا پر میزائل حملے کرنے والے ایران کے 8 سینئر اہلکاروں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صدر ٹرمپ کے نزدیک ان پابندیوں کے نتیجے میں ایران پر نیوکلیئر اور میزائل پروگرام کو بڑھانے اور پراکسی نیٹ ورک چلانے کے لیے درکار رقم کے ذرائع بند ہو جائیں گے۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے ایران کے ملٹری کمانڈر کو یمن میں بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جس شب جنرل سلیمانی کو نشانہ بنایا گیا، اس روز القدس کے عبدالرضا بھی ہدف تھے۔ تاہم عبدالرضا صالح کو یمن میں نشانہ بنانے کی کوشش ناکام رہی۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو عراق میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی سمیت 6 افراد کی امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں شہادت کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

جس کے بعد ایران کی جانب سے عراق میں موجود امریکیوں کے زیرِ استعمال فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ایران امریکا کشیدگی کے دوران 8 جنوری کو ایک میزائل لگنے سے یوکرین کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کی ذمہ داری آج ایران نے قبول کر لی ہے۔

install suchtv android app on google app store