کینیڈین وزیراعظم نے ٹرمپ سے ایسا کیا مذاق کیا کہ امریکی صدر نیٹو اجلاس ادھورا چھوڑ کر امریکا واپس چلے گئے؟ جان کر آ پ بھی ہونگے حیران

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی ٹرمپ کے مبینہ مذاق فائل فوٹو کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی ٹرمپ کے مبینہ مذاق

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی عالمی رہنماؤں کے ساتھ ٹرمپ کے مبینہ مذاق اڑانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

کینیڈا کے سرکاری چینل سی بی سی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں جسٹن ٹروڈو، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون، ہالینڈ کے وزیراعظم مارک رُٹے اور ملکہ الزبتھ کی بیٹی شہزادی این سے بات چیت کر رہے ہیں۔

بورس جانسن نے ایمانوئیل میکرون سے پوچھا کہ "کیا اسی وجہ سے آپ کو دیر ہوئی؟" جس پر جسٹن ٹروڈو نے کہا 'انہیں اس لیے دیر ہوئی کیونکہ 40 منٹ کی پریس کانفرنس ان کی ترجیع تھی'۔

عالمی رہنماؤں کے درمیان دوسرے الفاظ کا تبادلہ بھی ہوا لیکن سنا نہیں جا سکا۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ 'آپ نے دیکھا خود ان کی ٹیم کے منہ حیرت سےکھلے کے کھلے رہ گئے تھے'۔

ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو سربراہ اجلاس ادھورا چھوڑ کر ایک روز پہلے واپس امریکا چلے گئے اور جرمن چانسلر سے ملاقات میں ٹرمپ نے جسٹن ٹروڈو کو دوغلا بھی کہہ دیا۔

ویڈیو لیک ہونے پر فرانس کے صدر میکرون ناراض ہو گئے جب کہ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن انجان بن گئے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کسی نے ٹرمپ کا مذاق نہیں اڑایا، وہ لوگ ٹرمپ کی پریس کانفرنس کی نہیں بلکہ اگلی جی سیون کانفرنس کے مقام کیمپ ڈیوڈ سے متعلق بات کر رہے تھے۔

install suchtv android app on google app store