جسٹن ٹروڈو امریکی صدر کے نشان پرکس مضحکہ خیز لقب سے بھی نواز دیا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور  کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے قریب منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس میں راہنماﺅں کے درمیان ہونے والی غیر رسمی گفتگو وائرل ہوگئی جس پر امریکی صدر نے جسٹن ٹروڈو کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیمرے میں محفوظ اپنے ہمسایہ ملک کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی ان کے حوالے سے گفتگو پر تنقید کی اور انہیں بہروپیا قرار دیا‘ٹرڈو کو بکنگھم پیلس میں نیٹو راہنماﺅں کو دیے گئے عشایے کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹ اور ملکہ برطانیہ کی بیٹی اینی کے درمیان کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں بورس جانسن، فرانسیسی صدر سے دیر کرنے کی وجہ پوچھتے ہیں تو ٹروڈو کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میکرون کو دیر اس لیے ہوئی کیونکہ وہ 40 منٹ سے پریس کانفرنس کررہے تھے‘رپورٹ کے مطابق ٹروڈو نے تصدیق کردی کہ اس گفتگو کا حوالہ ڈونلڈ ٹرمپ کا طے شدہ پروگرام کے بغیر بڑی دیر تک صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دینے اور میڈیا سے طویل گفتگو کی طرف تھا‘ٹروڈو کا کہنا تھا کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ ان کی ٹیم نیچے دیکھ رہی تھی اور وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرمپ کی جانب سے کیمپ ڈیوڈ میں گروپ آف سیون سے اگلی ملاقات کے فیصلے کا حوالہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق نیٹو راہنماﺅں کے عشایے کے دوران ہونے یہ گفتگو پول کے قریب نصب کیمرے میں ریکارڈ ہوئی تھی اور اس کو کینیڈا کے نشریاتی ادارے”سی بی سی“نے نشر کیا اور اس کو فوری طور پر 50 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا‘ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن میں اجلاس کے مقام کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹروڈو ممکنہ طور پر اپ سیٹ تھے کہ امریکا، کینیڈا کی نیٹو کے اہداف پر پورا اترنے میں ناکامی کو سامنے لایا تھا کیونکہ وہ دفاعی پیداوار پر 2 فیصد نیٹو ہدف سے پیچھے ہے۔

امریکی صدر نے کینیڈا کے وزیراعظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہروپیا ہے، ٹروڈو اچھے انسان ہیں، میں نے ان کو اچھا انسان پایا لیکن حقیقت آپ جانتے ہیں کہ جو کچھ میں نے کہا وہ حقیقت ہے، وہ دو فیصد خرچ نہیں کرتے اور میرا خیال ہے وہ اس حوالے سے زیادہ خوش نہیں ہیں. بعد ازاں ٹروڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ گفتگو نہیں کی صرف ہاتھ ملایا اور واقعے کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی‘ٹروڈو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ہمارے بہت اچھے اور تعمیری تعلقات ہیں، میرے اور صدر ٹرمپ کے درمیان اچھا تعلق ہے‘خیال رہے کہ نیٹو ممالک کے سربراہان عسکری اتحاد کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر لندن میں جمع ہوئے تھے جہاں آپس کے اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی اور شام میں ترکی کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دو روزہ ملاقات اس بات پر اتفاق کرتے ہوئے ختم ہوئی کہ کسی بھی رکن ممالک پر حملہ تمام اراکین پر حملہ تصور کیا جائے گا اور مشترکہ دفاعی کوششیں کی جائیں گی‘دریں اثناءامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا غلط خبروں کے ذریعے نیٹو سے متعلق میرے برطانیہ کے کامیاب دورے کو گھٹا کر بتانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ نیٹو کے راہنماﺅں کو سالانہ 130 بلین ڈالر اور تین سال میں 400 بلین ڈالر زیادہ ادا کرنے پر راضی کیاجبکہ امریکا کے لیے رقم میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا‘ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیٹو نے خلا کو کام اور دائرہ کار سے متعلق تسلیم کرلیا ہے.انہوں نے کہا کہ امریکا کی قیادت طاقت کے ذریعے امن کو یقینی بناتی ہے اور اسے جاری رکھتے ہوئے زمین، ہوا، سمندر اور خلاءمیں کامیابی حاصل کرتے رہیں گے.

install suchtv android app on google app store