انا للہ وانا الیہ راجعون۔ شاہی خاندان اور سعودی عوام دُکھ سے دوچار افسوسناک خبر سامنے آگئی

سعودی شہزادے سعودی شہزادہ تُرکی بن عبداللہ بن سعود بن نصیر بن فرحان السعود ی کا انتقال ہو گیا فائل فوٹو سعودی شہزادے سعودی شہزادہ تُرکی بن عبداللہ بن سعود بن نصیر بن فرحان السعود ی کا انتقال ہو گیا

 اس وقت سعودی مملکت میں سوگ کا سماں ہے۔ شاہی خاندان اور سعودی عوام دُکھ سے دوچار ہیں۔


سعودی شاہی دربار کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ حکمران خاندان سے تعلق رکھنے والے سعودی شہزادے سعودی شہزادہ تُرکی بن عبداللہ بن سعود بن نصیر بن فرحان السعود ی کا انتقال ہو گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مرحوم شہزادہ تُرکی بن عبداللہ بن سعود کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ امام تُرکی بن عبداللہ مسجد میں بعد از نمازِ عصر ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ، ممتاز کاروباری اور حکومتی اعلیٰ عہدے دار بھی شرکت فرمائیں گے۔شہزادہ تُرکی بن عبداللہ بن سعود کی وفات کے بعد سینکڑوں لوگ اُن کے لواحقین سے تعزیت کی خاطر اُن کی رہائش گاہ پر پہنچ رہے ہیں۔سعودی عوام نے بھی اس دُکھ بھری خبر پر سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے شاہی خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

سعودی عوام نے اپنے سوشل میڈی پیغامات سے اللہ تعالیٰ سے دُعا کی ہے کہ پروردگار سوگوار خاندان کو اس صدمے کے دوران صبرِ جمیل عطا فرمائے۔مرحوم کے ایصالِ ثواب اور اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کے لیے دُعائیں کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ جولائی 2019ء میں بھی شاہی خاندان کو ایک صدمے سے دوچار ہونا پڑا تھا جب سعودی شہزادی الجواہرا بنت عبدالعزیز بن مسعود مسعید بن جلاوی ال سعود انتقال کر گئی تھیں۔ وہ شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے معروف شہزادے سعود بن نائف بن عبدالعزیز السعود کی والدہ تھیں۔

install suchtv android app on google app store