سعودی عرب میں طوفانی بارشیں جانی نقصنات کے بھی اطلات سامنے آگئے تفصیلات اس خبر میں

سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق مشرقی شہر حفر الباطن فائل فوٹو سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق مشرقی شہر حفر الباطن

سعودی عرب میں مشرقی ریجن میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔


سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق مشرقی شہر حفر الباطن میں ہونے والی طوفانی بارش کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 11 سے تجاوز کر گئی ہے۔

سعودی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں میں پھنس جانے والے متعدد افراد کو بچالیا گیا۔

مشرقی ریجن کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ حفر الباطن سمیت الخفجی اورالقریہ العلیا میں طوفانی بارش کا سلسلہ جمعہ صبح 7 بجے شروع ہوا اور اتوار کی رات تک جاری رہا۔

ترجمان نے بتایا کہ طوفانی بارش کے ساتھ بڑے بڑے اولے بھی گرے جس کے نتیجے میں 40 گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا

install suchtv android app on google app store