شام میں فوجی کارروائی: ترک حکومت کا پہلا نقصان کیا ہو گیا؟ اندر کی کہانی منظر عام پر آگئی

ترک صدر فائل فوٹو ترک صدر

شام میں فوجی کارروائی شروع کرنے کے بعد ترکی کا پہلا نقصان ہوگیا اور ایک سپاہی مارا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ترکی نے بھی شمالی شام میں اپنا ایک اہلکار مارے جانے کی تصدیق کردی اور یہ کرد ملیشیاءکے خلاف فوجی کارروائی کے دوران پہلی ہلاکت ہے ۔

جمعرات کو ترک وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس آپریشن میں مزید تین فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائیں ۔ ادھر سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس اور کرد ملٹری حکام نے بتایا کہ کئی جگہوں پر لڑائی جاری ہے اور اس میں زیادہ توجہ تقریبا120کلومیٹر فرنٹ پر ہے ۔

یادرہے کہ ترکی نے بدھ کو کرد پیوپلز پروٹیکشن یونٹس کے خلاف زمینی کارروائی شروع کردی تھی ۔ترکی نے ہمیشہ ہی امریکہ کی ملیشیاءکی پشت پناہی کی مخالفت کی ہے اور ان کاموقف ہے کہ یہ ترکی کے اندر شدت پسندی پھیلانے میںملوث ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ترک وزارت دفاع کا موقف ملیشیاءکی طرف سے ترکی کے اندر شیلنگ کے بعد سامنے آیا۔

install suchtv android app on google app store