ایرانی صدر نے غیر ملکی طاقتوں کی سازشوں سے پردہ اٹھادیا، خطے میں نئی بحث چھڑگئی

ایرانی صدر حسن روحانی فائل فوٹو ایرانی صدر حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے غیرملکی افواج کی موجودگی کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا اور کہاکہ ایران اقوام متحدہ میں امن کے لئے علاقائی تعاون کے لیے پلان پیش کرے گا۔

سالانہ فوجی پریڈ میں تقریر کے دوران ایران کے صدر حسن روحانی کاکہنا تھا کہ غیرملکی افواج کی موجودگی سے خلیج میں "عدم تحفظ" پیدا ہوتا ہے،اس کے باوجود بھی امریکہ کی جانب سے خطے میں مزید فوجیوں کی تعیناتی کا حکم دیا گیا ہے،غیر ملکی افواج ہمارے عوام اور خطے کے لئے مسائل اور عدم تحفظ کا باعث بن سکتی ہیں

ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر غیر ملکی طاقتیں مخلص ہیں تو انہیں ہمارے حطے کو اسلحے کی دوڑ کا مقام نہیں بنانا چاہئے کیونکہ غیر ملکی طاقتیں خطے کے لیے ہمیشہ تباہی اور تکلیف کا باعث رہیں ہیں، ایران اقوام متحدہ میں امن کے لئے علاقائی تعاون کے لیے پلان پیش کرے گا۔

install suchtv android app on google app store