ترکی کا روسی دفاعی سسٹم ایس۔400 آپریشنل کرنے کا اعلان، امریکہ منہ تکتا رہ گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترکی صدر رجب طیب اردگان فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترکی صدر رجب طیب اردگان

امریکا کی محالفت کے باوجود ترکی نے روسی دفاعی سسٹم ایس۔400 کو اپریل 2020 تک آپریشنل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترکی وزات دفاع نے روسی دفاعی سسٹم ایس ۔400کو اگلے سال آپریشنل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزات دفاع نے فوجی مشقوں اور سسٹم آپریشنل کرنے کا بھی اعلان کیا ہےاپریل 2020میں یہ سسٹم مکمل طور پر عمل میں لایا جائےگا۔ ترکی فوجیوں کو اس دفاعی سسٹم کو آپریٹ کرنے کی ٹرینگ کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ترکی کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی محالفت کے باوجود یہ دفاعی نظام آپریٹ کیا جائے گا

دوسری طرف ترکی کے صدر رجب طیب اردگا ن نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس مین امریکی صدر سے امریکی دفاعی نظام پر بات چیت کرے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ترکی امریکا سے بھی دفاعی سسٹم خریدنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

install suchtv android app on google app store