امریکی تنظیم کی اقوام متحدہ سے بھارت کو کشمیر میں نسل کش اقدامات سے باز رکھنے کی اپیل

امریکی تنظیم کی اقوام متحدہ سے بھارت کو کشمیر میں نسل کش اقدامات سے باز رکھنے کی اپیل فائل فوٹو امریکی تنظیم کی اقوام متحدہ سے بھارت کو کشمیر میں نسل کش اقدامات سے باز رکھنے کی اپیل

امریکی تنظیم جینوسائیڈ واچ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے خدشہ کا اظہار کیا ہےاور بھارت کو کشمیر میں نسل کش اقدامات سے باز رکھنے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی تنظیم جینوسائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر سمیت بھارتی ریاست آسام کے حوالے سے بھی نسل کشی الرٹ جاری کیا ہے۔ جینوسائیڈ واچ کی اقوام متحدہ اور رکن ممالک سے بھارت کو کشمیر میں نسل کش اقدامات سے باز رکھنے کی اپیل کی ہے۔

امریکی تنظیم جینوسائیڈ واچ کے مطابق 1989 سے 2006 تک پچاس ہزار کشمیری ہلاک کیئے گئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں نسل کش نوعیت کے قتل عام اور قاتلوں کو اس کی کھلی چھوٹ نسل کشی کی ابتدائی علامت ہے۔ دیگر وجوہات میں لائن آف کنٹرول پر جاری دو طرفہ مسلح تصادم کی صورتحال ہے۔

install suchtv android app on google app store