مسئلہ کشمیر: ایران نے بھارت کو دوٹوک پیغام دے دیا، جانیے اس خبر میں

مسئلہ کشمیر: ایران نے بھارت کو دوٹوک پیغام دے دیا، جانیے اس خبر میں فائل فوٹو مسئلہ کشمیر: ایران نے بھارت کو دوٹوک پیغام دے دیا، جانیے اس خبر میں

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے بھارت کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے منصفانہ پالیسی اختیار کرے۔

تہران میں صدر حسن روحانی سے ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ کشمیریوں کو مزید ظلم کا نشانہ نہیں بنایا جاسکتا، برصغیر کی تقسیم کے وقت برطانیہ جان بوجھ کر خطے میں ایک زخم چھوڑ گیا جس کی وجہ سے کشمیر میں تنازع جاری رہا۔
ایرانی صدر حسن روحانی اور کابینہ ارکان سے ملاقات میں ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ  ہم بھارت سے توقع کرتے ہیں کہ وہ کشمیر سے متعلق منصفانہ پالیسی اپنائے اور کشمیریوں کے استحصال کو روکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر برطانوی راج کے شیطانی اقدامات کا نتیجہ ہے، پاک بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کو طول دینے کیلئے برطانیہ نے جان بوجھ کر اسے غیرحل شدہ چھوڑا۔

install suchtv android app on google app store