ایران نے امریکی ڈرون کا ملبہ ثبوت کے طور پر پیش کر دیا

ایران نے امریکی ڈرون کا ملبہ ثبوت کے طور پر پیش کر دیا فائل فوٹو ایران نے امریکی ڈرون کا ملبہ ثبوت کے طور پر پیش کر دیا

ایران نے اپنی حدود میں گرائے گئے امریکی جاسوس ڈرون کا ملبہ ثبوت کے طور پر پیش کر دیا۔

ایرانی حکام کے مطابق امریکی صدر کا پیغام موصول ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ناگزیر تھی تاہم وہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ نے ایران پر رات گئے حملے کی منظوری دے کر اچانک فیصلہ واپس لے لیا تھا جبکہ امریکی بحریہ اور فضائیہ نے اپنی پوزیشنز سنبھال لیں تھیں۔

یاد رہے جمعرات کو ایران نے امریکی جاسوس ڈرون کو مار گرایا تھا جس کی ویڈیو بھی تہران نے جاری کر دی تھی۔

install suchtv android app on google app store