ایران کا میزائل پروگرام پر کاربند رہنے کا عزم، امریکی مذاکراتی پیشکش مسترد

ایران کا میزائل پروگرام پر کاربند رہنے کا عزم، امریکی مذاکراتی پیشکش مسترد فائل فوٹو ایران کا میزائل پروگرام پر کاربند رہنے کا عزم، امریکی مذاکراتی پیشکش مسترد

ایران نے میزائل پروگرام پر کاربند رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور امریکہ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی۔

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنائی نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی پابندیوں سے ان کا ملک بری طرح متاثر ہوا ہے اور اقتصادی حالات میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاحمت کی قیمت چکانا پڑتی ہے تاہم دشمن کے آگے ہتھیار ڈال دینا اس سے کئی گنا زیادہ نقصان دہ ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store