اومان کی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششیں

اومانی وزیرخارجہ کا دورہ تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات فائل فوٹو اومانی وزیرخارجہ کا دورہ تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کےلئے اومان نے کوششیں شروع کردی ہیں اومانی وزیر خارجہ نے اچانک تہران پہنچ کر اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

خلیجی ریاست سلطنت اومان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی نے ایران کا دورہ کیا جہاں انہوں‌ نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے جبکہ خطے کی کشیدہ صورتحال بھی زیر بحث آئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اومان ایک پل کاکردار ادا کرکے کشیدگی کو کم کرانے کا خواہاں ہے۔

 

 

install suchtv android app on google app store