سعودی اتحاد کی تازہ جارحیت میں چار یمنی شہری شہید: ترجمان انصاراللہ

شمالی یمن پر سعودی اتحاد کی تازہ جارحیت میں چار یمنی شہری شہید ہو گئے فائل فوٹو شمالی یمن پر سعودی اتحاد کی تازہ جارحیت میں چار یمنی شہری شہید ہو گئے

شمالی یمن پر سعودی اتحاد کی تازہ جارحیت میں چار یمنی شہری شہید ہو گئے تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے الزام لگایا ہےسعودی اتحاد قیام امن کے بجائے جارحیت جاری رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شمالی یمن کے سرحدی صوبے صعدہ میں ایک گاڑی پر سعودی اتحادی طیاروں نے حملہ کیا ہے۔ جس میں چار افراد شہید اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

یمنی افواج نے جوابی کاروائی میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا جس میں کئی فوجی ہلاک ہو گئے۔ یمنی افواج نے ڈرون طیاروں سے بھی کئی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے الزام لگایا ہے کہ سعودی اتحاد اسٹاک ہوم امن سمجھوتے پر عمل نہیں کر رہا ہے۔

دسمبر دو ہزار اٹھارہ کو سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں مذاکرات ہوئے تھے جس میں ساحلی صوبے الحدیدہ اور تعز میں قیدیوں کے تبادلے پربھی اتفاق رائے ہوا تھا مگر سعودی اتحاد کی جانب سے اس معاہدے کی خلاف ورزی جاری رہی ہے اور اب تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی فوجی کشیدگی میں اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سعودی اتحاد، قیام امن کے بجائے جارحیت جاری رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

install suchtv android app on google app store