چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کا عمل مکمل کرنے میں کوئی جلدی نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کا عمل مکمل کرنے میں کوئی جلدی نہیں ہے۔

وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے امریکی صدر نےکہا کہ ان کے خیال میں معاہدہ کرنے کا یہ ایک اچھا موقع ہے کیونکہ چین اپنی مصنوعات پر امریکی محصولات سے متاثرہ ہونے کے بعد معاہدے کا خواہاں ہے۔

توقع ہے ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ اس مہینے کے اختتام پر فلوریڈا میں ملاقات کریں گے تاہم اس ملاقات کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔

install suchtv android app on google app store