ترک صدر رجب طیب اردگان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے

ترک صدر رجب طیب اردگان فائل فوٹو ترک صدر رجب طیب اردگان

پاکستان کے قریبی دوست ملک ترکی کے صدر رجب طیب اردگان مارچ میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  ترکی کے قونصل جنرل ’ تولاگا اوک ‘ نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان مارچ میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب طیب اردگان ’ یوم پاکستان ‘ کے موقع پر اسلام آباد کا دورہ کریں گے جو کہ پاکستان کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری ہے کیونکہ یوم پاکستان پر ملائیشیاء کے وزیراعظم بھی پاکستان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان انتہائی قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ دفاعی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش رکھتا ہے۔

ترک حکام پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری میں شامل ہونے کیلئے روابط میں ہیں ۔

 

install suchtv android app on google app store