فلسطین نے امریکہ کی مشرق وسطیٰ اجلاس میں شرکت کی دعوت مسترد

فلسطین کی امریکہ کی مشرق وسطیٰ اجلاس میں شرکت کی دعوت مسترد فائل فوٹو فلسطین کی امریکہ کی مشرق وسطیٰ اجلاس میں شرکت کی دعوت مسترد

فلسطینیوں نے پولینڈ میں امریکہ کی جانب سے مشرق وسطیٰ اجلاس میں شرکت کی دعوت مسترد کردی ہے۔

فلسطین کے اعلیٰ مذاکرات کارصائب اراکات نے ایک ٹویٹرپیغام میں اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم نے کسی کو بھی فلسطینیوں کی جانب سے بات چیت کا مینڈیٹ نہیں دیا۔ امریکہ کے محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ وارسا میں منگل کو شروع ہونے والے تین روزہ اجلاس میں چالیس سے زائد ممالک شریک ہوں گے۔

اُدھر اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے مشرق میں اسرائیلی سرحد کے قریب مظاہرے کے دوران دوفلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔

install suchtv android app on google app store