یمن پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملے

یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملے یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملے

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صعدہ اور عمران نامی صوبوں کے بعض علاقوں پر شدید وحشیانہ حملے کئے ہیں۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحادی جنگی طیاروں نے صوبے عمران کے حرف سفیان علاقے پر کئی بار بمباری کی۔ شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے علاقے رازح پر بھی سعودی اتحاد جنگی طیاروں نے شدید حملے کئے۔

دوسری جانب شمالی یمن کے ہی ایک اور صوبے الجوف میں صحرائے اجاشر میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کی گاڑی کے راستے میں ہونے والے دھماکے میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک ہو گئے۔

سعودی عرب اور اتحادی ملکوں کی جانب سے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store