اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلقات استوار نہیں کیے جارہے: صدرعارف علوی

  • اپ ڈیٹ:
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فائل فوٹو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلقات استوار نہیں کیے جارہے ہیں اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد سے متعلق رپورٹ بے بنیاد ہے۔

صدر عارف علوی آج اسلام آباد ایئر پورٹ سے تین روزہ دورہ پر ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔

روانگی سے قبل صدر عارف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ترکی پاکستان کا اہم دوست ملک ہے اور ترک صدر طیب اردوان کی دعوت پر ترکی جارہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی سازشوں کے باوجود ترکی میں جمہوریت چل رہی ہے اور ترکی نے کشمیر سمیت ہر معاملے پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے تاہم پاک ترک تعلقات کی بہتری کے لیے ملاقاتیں کی جائیں گی۔

صدر عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اسرائیلی طیارےکی پاکستان آمد سے متعلق رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلقات استوار نہیں کیے جارہے۔

دوسری جانب انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوست ملک ہے اس نےمشکل وقت میں مدد کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کےقتل کی مکمل تحقیقات کی جانی چاہیے اور اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

صدر عارف علوی نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان جلد چین جائیں گے اور پاک چین سرمایہ کاری سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ ملک کومالی بحران سے نکالنے میں کچھ وقت لگے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورنر راج کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، سندھ کی ترقی کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔

install suchtv android app on google app store