غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش، 78 فلسطینی شہری زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 78شہری زخمی ہوگئے۔ یاد رہے کہ غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی یہ 13 ویں کوشش تھی جسے صہیونی حکام نے ناکام بنا دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے والے فلسطینیوں پر قابض فوج نے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم78 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فائرنگ سے 78 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ 22فلسطینی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ کے مقام پر اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور ناکہ بندی کے خلاف اور حق واپسی کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں فلسطینیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام گذشتہ کئی ہفتوں سے علاقے کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ گذشتہ روز غزہ کی سمندری ناکہ بندی توڑنے کی 13ویں کوشش کی گئی جسے اسرائیلی فوج نے ناکام بنا دیا۔

یاد رہے کہ 30 مارچ 2018ء کے بعد سے غزہ میں جاری احتجاجی تحریک کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور تشدد کے نتیجے میں 218سے زاید فلسطینی شہید اور 22 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store