جیزان میں سعودی اتحادی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر مقامی ساختہ زلزال ایک قسم کے کئی میزائل داغے۔

اس حملے میں سعودی فوج کو بھاری نقصان پہنچا۔ سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے تمام تر محاصرے کے باوجود یمنی فوجی کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور وہ سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں اس ملک کے مختلف جنوبی علاقوں میں قائم سعودی فوجی ٹھکانوں پر تابڑتوڑ میزائل حملے کر رہی ہے۔

سعودی اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے۔سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے۔

install suchtv android app on google app store