ایرانی صوبے آہواز میں فوجی پریڈ پر حملہ، 24 افراد جاں بحق متعدد زخمی

 ایران: فوجی پریڈ پر دہشت گردوں کا حملہ، سپاہ پاسداران کے 10اہلکار شہید فائل فوٹو ایران: فوجی پریڈ پر دہشت گردوں کا حملہ، سپاہ پاسداران کے 10اہلکار شہید

صوبہ آہواز میں فوجی پریڈ کے دوران حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی صوبے آہواز میں فوجی پریڈ جاری تھی کہ اس دوران مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق حملہ آوروں نے فوجی پریڈ کے دوران پیچھے سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 فوجی جاں بحق جب کہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے بعض افراد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد زخمی آہواز کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار سے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ حملہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری طور پر جوابی کارروائی کی گئی۔ ملزمان اور فورسز کے درمیان جھڑپ تقریبا 10 منٹ تک جاری رہی۔ سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store