اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی عمران خان کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی عمران خان کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی عمران خان کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے عمران خان کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

اپنے تہنیتی خط میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے امیدظاہر کی کہ دنیا بھر میں عالمی ادارے کے تحت امن کارروائیوں سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون مضبوط ہوگا۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان سرگرمیوں کی فعال حمایت کے تناظر میں عالمی ادارے کا ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے۔

پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں سب سے زیادہ اہلکار بھیجنے والا ملک ہے جس کے اس وقت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے تحت قیام امن کی کارروائیوں میں تقریباً چھ ہزار فوجی اور پولیس اہلکار شریک ہیں۔

install suchtv android app on google app store