ترکی: طیب اردوان دوسری مدتِ صدارت کا حلف آج اٹھائیں گے

طیب اردوان دوسری مدتِ صدارت کا حلف آج اٹھائیں گےطیب فائل فوٹو طیب اردوان دوسری مدتِ صدارت کا حلف آج اٹھائیں گےطیب

ترکی کے صدر رجب طیب اردان آج نئے نظام کے تحت حلف اٹھائیں گے، نئے صدارتی نظام کے تحت وزیر اعظم کا عہدہ ختم ہو گیا ہے، وزیروں کی تعداد بھی کم کر دی جائیگی، طیب اردوان کو وزرا برطرف کرنے کا اختیار مل جائیگا۔

ترکی میں صدر کا عہدہ مزید طاقتور ہو گیا، جون میں صدارتی انتخابات جیتنے والے ترک رہنما طیب اردوان آج دوسری مدت کے لیے صدارت کا حلف لیں گے، نئے صدارتی نظام کے تحت وزیر اعظم کا عہدہ ختم کر کے نئی کابینہ میں وفاقی وزراء کی تعداد چھبیس سے کم کر کے سولہ کر دی جائے گی۔

نئے نظام میں اسمبلی کا کوئی ممبر، وزیر نہیں بن سکتا، بینالی یلدرم ترکی کے ستائیسویں اور آخری وزیر اعظم ہیں، جو پیر کو عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے، حلف اٹھانے کے بعد طیب اردوان کو وزارء کو برطرف کرنے سمیت متعدد نئے اختیارات حاصل ہونگے۔

install suchtv android app on google app store