عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے: چین

عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے فائل فوٹو عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے

چین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کی قربانیوں اور کوششوں کو مکمل طور پر تسلیم کرے ۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں نے نا صرف چین بلکہ عالمی برادری کے کئی ممالک کا دل جیت لیا ہے۔

بیجنگ میں بریفنگ کے دوران پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کئے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمیشہ ہی سے اس بات کا یقین ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، عالمی برادری کو یقیناً ان قربانیوں اور کاوشوں کو مکمل تسلیم کرنا اور اعتماد دینا چاہئے۔

اس سے قبل بھی چین پاکستان کی حمایت میں کرتا رہا ہے کہ پاکستان نے مالی نگرانی کو مضبوط بنانے جیسے اہم اقدامات کئے اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف کارروائیاں کرکے بہت اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ترجمان نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ تمام ممالک تنقید اور دباؤ کے بجائے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو غیر جانبدارانہ اور حقیقی معنوں میں سراہیں گے۔

لو کینگ نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر قسم کے حالات میں اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں اور چین پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف میدان میں تعاون جاری رکھنے کا خواہشمند ہے۔

install suchtv android app on google app store