شام پر صیہونی حکومت کا فضائی حملہ، 2 شہری جاں بحق

شام پر صیہونی حکومت کا فضائی حمل فائل فوٹو شام پر صیہونی حکومت کا فضائی حمل

دمشق کے مضافاتی علاقے پر غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جارحیت میں متعدد شامی شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔ادھر اسرائیل جولان ہائٹس پر بھی کئی راکٹ حملے کئے ہیں۔

شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے الکسورہ پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے میزائل حملے میں دو عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کے علاوہ ایک عورت زخمی بھی ہوئی ہے۔

الکسورہ کے علاقے میں شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے صیہونی جنگی طیاروں کے دو میزائلوں کو تباہ کر دیا۔ادھر اسرائیل کی جانب سے جولان ہائٹس پر راکٹ داغے گئے جن میں تاحال کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

شام میں دہشت گردوں کے ناکام ہو جانے کے بعد صیہونی حکومت نے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے جس کا مقصد شامی حکومت کو کمزور اور اس ملک کو مزید بدامنی سے دوچار کرنا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store