ایران کے تباہ شدہ مسافر طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام دوبارہ شروع

ایران کے تباہ شدہ مسافر طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام دوبارہ شروع فائل فوٹو ایران کے تباہ شدہ مسافر طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام دوبارہ شروع

گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی مسافر طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز تہران سے جنوب مغربی شہر یاسوج جانے والا مسافر طیارہ موسم کی خرابی کے باعث صوبہ اصفہان کی پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے حادثے کے فوری بعد امدادی کام شروع نہیں کیا جاسکا تاہم اب مسافر طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ایئر لائن انتظامیہ نے گزشتہ روز ہی تصدیق کردی تھی کہ طیارے میں سوار عملے کے 6 افراد سمیت تمام 66 مسافر ہلاک ہوگئے جن میں دو سیکیورٹی گارڈز، دو خدمت گزار، ایک پائلٹ اور ایک معاون پائلٹ بھی شامل ہے۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے غم زدہ خاندانوں اور برادر ایرانی قوم سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

install suchtv android app on google app store