چین: طالبعلموں پرموسم سرما کی تعطیلات میں مذہی پروگرامات میں شرکت پر پابندی عائد

لینگژیا کاؤنٹی  بچوں کو  مذہبی تقریبات میں شرکت کرنے سے منع کردیا فائل فوٹو لینگژیا کاؤنٹی بچوں کو مذہبی تقریبات میں شرکت کرنے سے منع کردیا

بیجنگ: چین کے مغربی صوبے گینزو کی لینگژیا کاؤنٹی نے اسکولوں کے بچوں کو سردی کی تعطیلات میں مذہبی تقریبات اور پروگراموں میں شرکت کرنے سے منع کردیا ہے۔

بچوں کو مذہب سے تعلق رکھنے والی تمام تر تقریبات میں شرکت سے روکنے کی پابندی تعلیمی بیورو نے عائد کی ہے اور اس کے احکامات آن لائن دیے گئے ہیں۔

بچوں کو ہدایت کی گئی ہے وہ مذہبی مقامات پر نہ تو داخل ہوں اور نہ ہی وہاں کتابوں کو مطالعہ کریں اور تعلیمی بیورو نے اساتذہ اوربچوں کو احکامات پر سختی سے عملدر آمد کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ملکی سوشلسٹ نظریات اور اس کے پیغام کو مستحکم کیا جاسکے۔

واضح رہے اس کاؤنٹی میں اکثریت مسلمانوں کی ہے۔

install suchtv android app on google app store