سعودی خواتین کو گاڑی کے بعد موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی بھی اجازت

سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کے بعد اب موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی بھی اجازت مل گئی ہے فائل فوٹو سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کے بعد اب موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی بھی اجازت مل گئی ہے

سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کے بعد اب موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی بھی اجازت مل گئی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس سعودی مرد و خواتین کے لیے ڈرائیونگ کے یکساں ضابطے کو حتمی تشکیل دے رہی ہے۔

سعودی محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خواتین ٹریفک کے مطلوبہ قواعد و ضوابط کو پورا کرکے گاڑی کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل اور ٹرک بھی چلاسکیں گی۔

سعودی حکومت نے رواں سال ستمبر میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی ہے جس کے بعد اب نئے فرمان کے تحت جون 2018 سے خواتین لائسنس حاصل کرکے موٹرسائیکل اور ٹرک بھی چلا سکتی ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس سعودی مرد و خواتین کے لیے ڈرائیونگ کے یکساں ضابطے کو حتمی تشکیل دے رہی ہے جب کہ مرد و زن کی گاڑیوں پر مختلف نمبر پلیٹس نہیں ہوں گی بلکہ ایک جیسی نمبر پلیٹ کا اجراء کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی شاہ سلمان نے ستمبر2017میں انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کا فرمان جاری کیا تھا جو کہ جون 2018 سے نافذ العمل ہوگا۔ اس فرمان کے بعد خواتین ڈرائیونگ کی باقاعدہ تربیت حاصل کررہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store