لندن: برطانوی وزیراعظم کو بریگزٹ بل سے متعلق پارلیمنٹ میں پہلی شکست

لندن: برطانوی وزیراعظم کو بریگزٹ بل سے متعلق پارلیمنٹ میں پہلی شکست لندن: برطانوی وزیراعظم کو بریگزٹ بل سے متعلق پارلیمنٹ میں پہلی شکست

برطانوی وزیراعظم کو بریگزٹ بل سے متعلق پارلیمنٹ میں پہلی شکست ہوئی ہے۔ حکومت کو یورپی اتحاد سے انخلا سے متعلق معاہدے کی حتمی منظوری پارلیمنٹ سے لینا ہوگی۔ ٹریسا مے کا کہنا ہے کہ ترمیم سے بریگزٹ عمل میں تاخیر ہوگی۔

برطانوی ٹی وی کے مطابق بریگزٹ بل میں ترمیم سابق اٹارنی جنرل ڈومینک گریو نے پیش کی۔ رائے شماری کے دوران ترمیم کے حق میں تین سو نو ووٹ جبکہ تین سو پانچ مخالفت میں آئے۔

ارکان پارلیمنٹ کی رائے شماری کے بعد اب برطانوی وزیراعظم ٹریسامے کو یورپی اتحاد سے علیحدگی سے متعلق معاہدے کی حتمی منظوری پارلیمنٹ سے لینا ہوگی۔

ترمیم کے حق میں خود حکمران ٹوری پارٹی کے آٹھ ارکان نے ووٹ دیا۔ برطانوی وزیراعظم ٹریسامے نے انتباہ کیاکہ پارلیمنٹ کی ترمیم سے یورپی اتحاد سے انخلا میں تاخیر ہوگی۔

install suchtv android app on google app store