برسلز بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرتا: موگرینی

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو فائل فوٹو یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو

یورپی یونین نے ایک بار پھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر واضع کیا ہے کہ مغربی اتحاد کسی بھی صورت بیت القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم نہیں کرے گا۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے تسلیم نہیں کرے گی۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے برسلز میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کی موجودگی میں خبردار کیا کہ مقدس مراکز اور علاقے میں کشیدگی پھیلانے کی کوشش، بدترین حکمت عملی ہے۔

اس مشترکہ پریس کانفرنس میں نتن یاہو نے بھی امید ظاہر کی کہ یورپی یونین کے بیشتر رکن ممالک بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیں گے۔

انھوں نے یہ بات ایسی حالت میں کہی کہ یورپ کے بیشتر ممالک نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان کی مذمت کی ہے

 

 

install suchtv android app on google app store