امریکا نے افغانستان میں کارروائیاں تیز کردیں

امریکا نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے،رواں سال مزید اضافے کا امکان ہے۔

امریکی فورسز نے دہشت گردوں کے مضبوط گڑھ افغانستان میں فضائی کارروائیوں میں اضافہ کردیا۔

نئے اعداود وشمار کے مطابق رواں سال امریکی فورسز نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں تین گنا اضافہ کیا ہے۔

رواں سال داعش،طالبان سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانوں پر پنتیس سو سے زائد بم گرائے گئے۔

یہ تعداد گزشتہ سال کی نسبت تین گنا زائد ہے، گزشتہ سال ایک ہزار تین سو سنتیس اور دوہزار پندرہ میں نو سو سنتالیس بم گرائے گئے تھے،حکام کے مطابق رواں سال کارروائیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store