بھارتی فوج کو بڑا جھٹکا، اسرائیل سے معاہدہ منسوخ

بھارت نے اسرائیل کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا۔ ذرائع کے مطابق معاہدہ منسوخ ہونے کی وجہ مودی کا گریٹر انڈیا کا پلان ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق بھارت نے اسرائیل کے ساتھ ہونے والا تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ منسوخ کردیا، اس سے قبل بھارت نے اسرائیل کے ساتھ اتنے بڑے پیمانے پر کوئی دفاعی معاہدہ نہیں کیا تھا۔


بھارتی میڈیا کے مچابق دونوں ممالک کے درمیان پانچ کروڑ ڈالر کا یہ دفاعی معاہدپ انتہائی اہم تھا۔ اس ڈیل کو دونوں ملکوں کے مابین بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کا ایک اور ثبوت سمجھا جارہا تھا۔

مودی حکومت نے اسرائیل سے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل اسپائک کی خریداری کا یہ معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان ایسے وقت پر کیا ہے، جب بھارتی فوج کو میزائلوں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

ماہرین اس معاہدے کی منسوخی کو بھارتی افواج کو جدید بنانے کی کوششوں کے لیے بڑا دھچکا قرار دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے میک ان انڈیا کے نام سے ایک پرعزم منصوبہ شروع کر رکھا ہے اور بھارت کو ہتھیاروں کی مینوفیکچرنگ کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔

اس لیے ملک میں ہی ہتھیار تیار کرنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ یہ سودا منسوخ کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store