کرپشن الزامات، اسرائیلی پولیس کی چھٹی بار نیتن یاہو سے پوچھ گچھ

اسرئیلی انتہا پسند وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف ایک بار پھر کرپشن اور اقربا پروری کے الزامات پر تحقیقات شروع ہوگئی ہے،،پولیس نے نئے شواہد حاصل ہونے کے بعد وزیراعظم سے نئے سوالات کئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ایک بار پھر کرپشن الزامات کے تحت پوچھ گچھ کی گئی۔اسرائیلی پولیس نے چھٹی بار اسرائیل کے وزیرا عظم نیتن یاہو سے کرپشن کے الزامات پر تفتیش کی ہے۔

پولیس نے ان پر عائد کرپشن کے الزامات کے حوالے سے ان سے مزید سوالات کیے۔نیتن یاہو کو کرپشن الزامات کے تحت دو مقدمات کا سامنا ہے جن میں ان پر مختلف کاروباری شخصیات اور اداروں سے قیمتی تحائف لینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم پر کرپشن کے الزامات عائد ہونے کے بعد سے اسرائیل میں ان کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔بنیامن نیتن یاہو اپنے خلاف کرپشن کے الزامات کو اپنے مخالفین کی سازش قرار دیتے رہے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store