سعد حریری سعودیہ میں زیرحراست ہیں: حزب اللہ سربراہ

سعد حریری سعودیہ میں زیرحراست ہیں: حزب اللہ سربراہ سعد حریری سعودیہ میں زیرحراست ہیں: حزب اللہ سربراہ

سعودی عرب، لبنان کی لڑائی میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کا بیان سامنے آگیا، کہتے ہیں سعودی عرب نے اسرائیل کو لبنان پر حملے کے لئے اکسایا۔

سعودی عرب، لبنان میں کشیدگی مزید بڑھ گئی، حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے بھی سعودی عرب پر الزامات کی بھر مار کر دی، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے اسرائیل کو لبنان پر حملے کے لئے اکسایا، اس نے لبنان پر جنگ مسلط کر دی ہے۔

حسن نصراللہ کا مزید کہنا تھا کہ سابق لبنانی وزیراعظم سعد ہریری کو سعودیہ نے دھوکے سے بلایا اور انہیں وہاں حراست میں رکھا ہوا ہے، انہوں نے سعد حریری کا استعفی قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں لبنان واپس آنے کی دعوت بھی دی، سعد حریری نے ہفتے کو استعفیٰ دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store