چین میں فضائی آلودگی میں پریشان کن اضافے کا انتباہ جاری

چین میں فضائی آلودگی میں پریشان کن اضافے کا انتباہ جاری فائل فوٹو چین میں فضائی آلودگی میں پریشان کن اضافے کا انتباہ جاری

چین میں فضائی آلودگی پر مشتمل دھند اور گردوغبار کی لہر کے باعث دارالحکومت اور دیگر شمالی شہروں میں آلودگی کے انتہائی خطرے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے جس کے بعد سکول اور کارخانے بند کر دیے گئے ہیں۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دھند اور گردو غبار کی گہری تہہ چھا گئی اور فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار اتنی بڑھ گئی کہ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے مقرر کی گئی آلودگی کی قابل قبول حد سے 10 گنا زیادہ تک پہنچ گئی۔

اس صورت حال کی وجہ سے لوگوں کے لیے سانس لینا دشوار ہو گیا جس کے بعد آلودگی کے انتہائی خطرے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے اس انتباہ کے تحت اسکول اور کارخانے بند کر دیے گئے ہیں جب کہ نصف کے قریب گاڑیوں کو سڑکوں پر آنے سے منع کر دیا گیا ہے۔

فضائی آلودگی کے خطرے سے متعلق انتباہ آئندہ بدھ تک کے لیے ہے اور رواں موسم سرما میں ایسا انتباہ پہلی بار جاری کیا گیا ہے، یہ انتباہ ایک اس وقت سامنے آیا ہے جب ملک میں کوئلے سے چلنے والے حرارتی پلانٹ کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔

چین دنیا میں سب سے زیادہ مضر صحت گیسوں کے اخراج کرنے والے ملکوں میں شامل ہے اور یہاں روایتی طور پر کوئلے سے توانائی حاصل کی جاتی ہے۔

install suchtv android app on google app store