شامی فوج کا اسرائیلی طیارہ اور ڈرون گرانے کا دعویٰ

شامی فوج کا اسرائیلی طیارہ اور ڈرون گرانے کا دعویٰ شامی فوج کا اسرائیلی طیارہ اور ڈرون گرانے کا دعویٰ

شامی فوج نے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوجی طیارے اور ڈرون کو مار گرایا،اسرائیل نے طیارہ مار گرانے کی تردید کی ہے۔

شامی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجی طیارہ اور ایک ڈرون مار گرایا ہے ۔

شام فوج نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیلی طیارے نے پہلے جنوبی حصے میں شام کے فوجی اہلکاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے جواب میں شام فوج نے یہ کارروائی کی ۔

دوسری جانب اسرائیل نے شام فوج کی جانب سے طیارہ مار گرانے کی تردید کردی ہے،اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ دو میزائل ان کے طیارے کی جانب فائر کئے گئے جو ناکام ہوگئے ۔

install suchtv android app on google app store