ڈیموکریٹ اراکین نے امریکی کانگریس میں دھرنا دے دیا

ڈیموکریٹ اراکین نے امریکی کانگریس میں دھرنا دے دیا ڈیموکریٹ اراکین نے امریکی کانگریس میں دھرنا دے دیا

امریکی کانگریس میں اسلحہ پر کنٹرول کا بل مسترد ہونے کے بعد ڈیموکریٹ پارٹی کے اراکین نے کانگریس میں دھرنا دیتے ہوئے کانگریس سے اس وقت تک نکلنے سے انکار کر دیا ہے جب تک آتشیں اسلحے پر کنٹرول کا قانون منظور نہ ہو جائے۔

گزشتہ روز امریکی کانگریس میں ڈیمو کریٹک کی جانب سے اسلحہ کنٹرول کا بل پیش کیا گیا جو کہ مسترد ہوا، بل کے مسترد ہونے کے بعد ڈیمو کریٹک پارٹی کے اراکین نے کانگریس میں دھرنا دے دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کانگریس میں ایک سو کے قریب قانون ساز احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کر رہے ہیں کہ مشتبہ دہشت گردوں کو اسلحے کی فروخت روکنے کے لیے ان کی مکمل تحقیق کی جائے۔

احتجاج کی قیادت جان لیوس کر رہے ہیں جبکہ صدر اوباما نے ٹوئٹر پر احتجاج کی قیادت کرنے والےرکن کانگریس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹر ز نے مصالحت کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹ میں ڈیموکریٹ پارٹی کے سربراہ ہیری ریڈ رپبلکن پارٹی کی ایک تجویز کی حمایت کر رہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ میں پیش کردہ مجوزہ قانون کی حمایت کرتا ہوں اس سے ان لوگوں کو اسلحے کی فروخت روکی جا سکے گی جن کا نام دہشت گردی کی کسی نہ کسی فہرست میں شامل ہے۔

install suchtv android app on google app store