نائیجیریا کے آرمی چیف ٹکر یوسف بروٹائی پر قاتلانہ حملہ

حملے کے بعد جوابی کارروائی میں 10 دہشتگرد ہلاک اور 5 کو گرفتار کرلیا گیا تاہم آرمی چیف حملے میں محفوظ رہے حملے کے بعد جوابی کارروائی میں 10 دہشتگرد ہلاک اور 5 کو گرفتار کرلیا گیا تاہم آرمی چیف حملے میں محفوظ رہے

نائجیریا میں سرگرم جنگجو تنظیم بوکو حرام نے نائجیریا کی بری فوج کے سربراہ پر قاتلانہ حملہ کیا تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے آرمی چیف ٹکر یوسف بروٹائی شمال مشرقی علاقے میں تعینات فوجیوں سے ملاقات کے لیے جارہے تھے کہ فلجری گاؤں میں حملہ آوروں نے ان کے قافلے کو گھیرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی جب کہ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 10 حملہ آور ہلاک اور 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔

فوجی ترجمان ثانی عثمان کے مطابق آرمی چیف پر حملہ بورنو صوبے کے صدرمقام مائیدوگوری سے 45 کلومیٹر دورکیا گیا جب کہ جھڑپ میں ایک اہلکار ہلاک اور افسر سمیت 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ مئی میں نائیجیریا کے نئے صدر محمدو بوہاری کے اقتدار حاصل کرنے کے بعد بوکوحرام کے جنگجوؤں نے بورنو اور اس سے متصل دو صوبوں میں تخریبی کارروائیوں کا عمل تیزکردیا ہے اور گزشتہ تین ماہ میں جھڑپوں میں ایک ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store