امریکی صدر کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرنے اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز سے 20 فیصد فیس وصولی کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا جلد آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالے گا جس کے عوض یہاں سے گزرنے والے ہر جہاز سے 20 فیصد فیس وصول کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالنے اور اس کی حفاظت کرنے کا ہمیں معاوضہ دیا جائے کیونکہ دیگر اقوام بہت امیر ہیں انہیں ہم سے یہ یہ توقع نہیں ہونی چاہیے کہ ہم یہ سب کچھ مفت میں کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے یہ بات امریکی نشریاتی ادارے فاکس اینڈ فرینڈز کو انٹرویو میں کہی۔

امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالنے جارہے ہیں ہم اس کے گارجین آف اینجل ( محافظ فرشتہ) بننے جارہے ہیں اس کے عوض ہمیں اس کا معاوضہ ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالنے اور اس کی حفاظت کرنے کا ہمیں معاوضہ دیا جائے کیونکہ دیگر اقوام بہت امیر ہیں انہیں ہم سے یہ یہ توقع نہیں ہونی چاہیے کہ ہم یہ سب کچھ مفت میں کریں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارا ایران سے ایک معاہدہ ہوا تھا جوکہ طے شدہ معاملہ تھا مگر ایران نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی، ایرانی ہمیشہ ایسا ہی کرتے ہیں، ان لوگوں کے ساتھ ہمارے 10 معاہدے ہو چکے ہیں، اور اس لیے اب ہم ان پر بہت سخت وار کرنے جا رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جنگ میں ایران کو 'عبرت ناک شکست' کا سامنا ہے، ایران کی بحریہ، فضائیہ اور میزائل صلاحیتیں تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔

بعدازاں ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں کہا کہ آبنائے ہرمز کھلا ہے اور ایران کے ساتھ یا اس کے بغیر بھی کھلا رہے گا، ہم ایرانی ناکہ بندی کو بحال کررہے ہیں اس ناکہ بندی میں صرف ایرانی بحری جہازوں یا ان کے خریداروں کو آنے یا جانے سے روکا جائے گا جب کہ دیگر تمام ممالک کو آبنائے کے آزادانہ استعمال کی اجازت ہوگی۔ Flora& Fauna

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو آج سے "آبنائے ہرمز کا محافظ" (THE GUARDIAN OF THE HORMUZ STRAIT) کہا جائے تاہم اس حیثیت سے اور انصاف کے تقاضے کے تحت دنیا کو سلامتی فراہم کرنے کے تمام اخراجات کے عوض یہاں سے گزرنے والے تمام کارگو پر 20 فیصد کی شرح سے فیس عائد ہوگی۔

install suchtv android app on google app store