فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ سے تہران میں ملاقات، سپریم لیڈر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی ایران کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان تہران میں اہم ملاقات ہوئی ہے فائل فوٹو چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان تہران میں اہم ملاقات ہوئی ہے

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان تہران میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی ایران کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

فیلڈ مارشل شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کیلئے آج ہی تہران پہنچے ہیں۔ تہران آمد پر ایران کے وزیرداخلہ سکندر مومنی نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔ ان کے ہمراہ ایران کے وزیر دفاع اوراعلی سول و ملٹری حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

عباس عراقچی سے ملاقات سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیرِ دفاع سید مجید ابن رضا اور دیگر اعلیٰ فوجی و سول قیادت سے ملاقات ہوئی تھی جس دوران انہوں نے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی میت گرینڈ مصلیٰ میں رکھی گئی ہے،جہاں 100 سے زائد ممالک کے وفود مرحوم کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لیے شریک ہو رہے ہیں۔ علی خامنہ ای کے جسد خاکی کے ساتھ خاندان کے دیگر افراد کے تابوت بھی رکھے گئے ہیں۔

نمازجنازہ کے اجتماعات 4 سے 6 جولائی تک تہران میں اور 7 جولائی کو قم میں ہوں گے جبکہ 8 جولائی کو جسد خاکی عراق لے جایا جائے گا جہاں نجف اور کربلا میں نماز جنازہ کے اجتماعات ہونگے۔ پھر میت واپس ایران لا کر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

جلوس جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی جبکہ 8 جولائی کو ملک بھر میں یومِ سوگ بھی منایا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store