شہادت کے بعد آیت اللّٰہ خامنہ ای کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خصوصی پیغام جاری

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خصوصی پیغام جاری کر دیا گیا ہے۔

سپریم لیڈر کی شہادت کی تصدیق ہونے کے بعد ایکس پر موجود ان کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک یادگار تصویر شیئر کی گئی ہے،آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے’خدا کے نام سے جو مہربان، رحم کرنے والا ہے۔


سورۃ الاحزاب کی آیت نمبر تئیس کا حوالہ دیتے ہوئے پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ مومنوں میں (ایسے) لوگ بھی ہیں جنہوں نے اللّٰہ تعالیٰ سے کیے ہوئے عہد کو سچا کر دکھایا، ان میں سے کچھ نے تو اپنا عہد پورا کر دیا اور کچھ اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں اور وہ ذرا بھی نہ بدلے۔

 

install suchtv android app on google app store