امریکہ جانے کے خواہشمد افراد کیلئے خوشخبری، ٹرمپ کا ہزاروں اضافی ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر 30 تک تقریباً 65 ہزار اضافی ایچ 2بی عارضی گیسٹ ورکر ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ ویزے ان امریکی کمپنیوں کو دستیاب ہوں گے جنہیں مقامی لیبر کی کمی کے باعث شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔


اس فیصلے کےتحت ایچ 2 بی موسمی گیسٹ ورکرویزوں کی تعدادمیں نمایاں اضافہ کیاگیاہے جس کے بعد سالانہ دستیاب ویزوں کی تعداد تقریباً دوگنی ہوگئی،اس اقدام سےتعمیرات، ہوٹلنگ، لینڈ سکیپنگ اور سی فوڈپروسیسنگ جیسےشعبوں کوفائدہ پہنچنےکی توقع ہےجہاں امریکی کمپنیوں کوورکرزکی شدید کمی کا سامنا ہے۔


موسمی کاروبار سےوابستہ کمپنیاں خصوصاً ہوٹل انڈسٹری طویل عرصےسےاضافی ویزوں کا مطالبہ کر رہی تھیں جبکہ بعض تعمیراتی کمپنیوں نےصدر ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے باعث لیبر کی کمی کی شکایت بھی کی ہے۔ واضح رہےکہ صدرڈونلڈ ٹرمپ نے 2025 میں وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد امیگریشن کے خلاف سخت اقدامات شروع کرتے ہوئے غیر قانونی تارکین وطن کو جرائم پیشہ اور معاشروں پر بوجھ قرار دیاتھا۔

install suchtv android app on google app store