امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بہت جلد ایران میں فتح ملنےکا دعویٰ کردیا۔ امریکی صدر نے ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران بہت پیارا ملک ہے، ایران سے جنگ نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن جوہری پروگرام کی وجہ سے یہ کرنا پڑی۔
امریکی صدر نے کہا ایران جنگ بہت جلد ختم ہونی چاہیے اور یہ جنگ اچھے طریقے سے ختم ہونے جارہی ہے، ایران سے جنگ دو ماہ میں ختم ہونے جارہی ہے، انہوں نے دعویٰ کیاکہ ہمیں ایران میں بہت جلد فتح ملنے جارہی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہمارے ایک بحری جہاز پر 111 راکٹ فائر کئےگئے، ہماری فوج نے تمام 111راکٹوں کو تباہ کرکے حملہ ناکام بنایا۔
بہترین فوج کی وجہ سے ایران جنگ میں جو کچھ کرنا چاہا وہ کیا، امریکا کے پاس دنیاکی بہترین فوج ہے اور اسے مزید بہتر کر رہے ہیں، امریکی فوج کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے اور اسے مزید بہتر کریں گے۔
امریکی صدر نے تسلیم کیاکہ معیشت میں رکاوٹ ایران کی وجہ سے آئی، بولے ویتنام اور افغانستان میں طویل عرصے تک جنگیں جاری رہیں، کہا جارہا تھاکہ خام تیل کی قیمتیں 300ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گے لیکن آج دیکھیں کیا قیمتیں ہیں۔
امریکی صدر نے خطاب کے دوران ایران کو ذہین ملک اور وہاں کے لوگوں کو فائٹر قرار دیا۔