امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ کو حاصل کرنے کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے جرمنی اور جاپان کو شکست دے کر گرین لینڈ حاصل کیا اب میں کچھ اور نہیں بس گرین لینڈ چاہتا ہوں، اس کا مالک بنے بغیر ہم حفاظت نہیں کرسکتے، اسے خریدنے کے لیے صرف بات چیت چاہتا ہوں۔
عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ اہم اسٹریٹجک ملک ہے اور امریکا کی سیکیورٹی کے ضروری ہے، جنگ کے دوران گرین لینڈ کو بچانے کے لیے ہم نے افواج بھیجیں بڑی بے وقوفی تھی کہ امریکا نے جنگ کے بعد گرین لینڈ خالی کردیا۔
انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ کی حفاظت امریکا کے سوا کوئی اور ملک یقینی نہیں بنا سکتا۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے جرمنی اور جاپان کو شکست دے کر گرین لینڈ حاصل کیا اب میں کچھ اور نہیں بس گرین لینڈ چاہتا ہوں، اس کا مالک بنے بغیر ہم حفاظت نہیں کرسکتے، گرین لینڈ کو حاصل کرنے کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کریں گے اسے خریدنے کے لیے صرف بات چیت چاہتا ہوں۔
امریکی صدر نے کہا کہ سالوں سے ہماری پالیسی رہی ہے کہ کسی اور کو اپنے خطے میں داخل نہ ہونے دیں، نیٹو میں امریکا کے سوا کوئی ملک گرین لینڈ کا دفاع نہیں کرسکتا، نیٹو میں شامل ممالک کو اپنا دفاع مضبوط بنانا چاہیے۔
ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ پر نیٹو کے پاس دو آپشن ہیں، ہاں یا ناں، اگر ہاں کریں گے تو خوشی ہوگی اور ناں کریں گے تو ہمیں یاد رہے گا، امریکا کے گرین لینڈ حاصل کرنے سے نیٹو کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپ گرین انرجی پالیسی کی وجہ سے نقصان اٹھا رہا ہے، نئی گرین انرجی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ یورپ صحیح سمیت نہیں جارہا، یورپی ممالک امریکا کی طرح اقتصادی اصلاحات کریں، بڑھتے ہوئے سرکاری خرچ، ہجرت، تجارتی پالیسیوں نے یورپ کو بدل دیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ دنیا کے کچھ حصے ہماری آنکھوں کے سامنے تباہ ہورہے ہیں مگر رہنما کاموش ہیں، یورپ میں بائیں بازو کی قوتیں ہمارے خلاف محاذ بنانے کی کوشش کررہی ہیں، چاہتا ہوں یورپ میں توانائی کے بہترین وسائل ہوں اور بجلی کی قیمتیں کم ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں بنیاد پرست، متعصب بائیں بازو کی حکومت تھی، معیشت مردہ تھی لیکن ہم نے بائیڈن کے دور میں پیش آنے والے معاشی مسائل پر قابو پالیا ہے۔