امریکا ایران پر حملے کیلئے کیا آپشنز استعمال کرسکتا ہے؟ پینٹاگون کی بریفنگ

امریکا کی جانب سے ایران پر حملے سے متعلق دفاعی ادارے پینٹاگون نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ دی ہے فائل فوٹو امریکا کی جانب سے ایران پر حملے سے متعلق دفاعی ادارے پینٹاگون نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ دی ہے

امریکا کی جانب سے ایران پر حملے سے متعلق دفاعی ادارے پینٹاگون نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ دی ہے۔ امریکی میڈیا کےمطابق محکمہ دفاع کے دو عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران کےخلاف فضائی طاقت اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کسی بھی ممکنہ فوجی ردعمل کے لیے مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ پینٹاگون کے منصوبہ سازوں نے صدرٹرمپ کو سائبر آپریشن کے آپشنز اور نفسیاتی مہمات بھی پیش کی ہیں جن کا مقصد ایرانی کمانڈ کے ڈھانچے، مواصلات اور سرکاری میڈیا کو متاثر کرنا ہے۔

امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ، سائبر، نفسیاتی آپریشنز اور روایتی فوجی قوت مل کر ایک آپشن بھی ہوسکتے ہیں۔

دونوں امریکی عہدیداروں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے اور سفارتی راستے کھلے ہیں۔

install suchtv android app on google app store