شنگھائی تعاون تنظیم: بھارت آذربائیجان کی رکنیت کی راہ میں رکاوٹ بن گیا

بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں آذربائیجان کی مکمل رکنیت کے راستے میں رکاوٹ ڈال دی فائل فوٹو بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں آذربائیجان کی مکمل رکنیت کے راستے میں رکاوٹ ڈال دی

بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں آذربائیجان کی مکمل رکنیت کے راستے میں رکاوٹ ڈال دی، تاہم چین نے آذربائیجان کی رکنیت کے حق میں کھڑے ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق، آذربائیجان کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی مضبوط حمایت اور دوستی کی وجہ سے ایک بار پھر آذربائیجان کو ایس سی او کا مکمل رکن بننے سے روک دیا۔

مختلف رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ چین نے آذربائیجان کو رکنیت دینے کی بھرپور حمایت کی، بھارت نے درخواست کو بلاک کر دیا۔

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے شہر تیانجن میں ملاقات کے دوران اس معاملے پر بھی بات کی اور بتایا کہ بھارت عالمی فورمز میں پاکستان کی حمایت کا بدلہ لینے کی کوشش کر رہا ہے۔

الہام علییوف نے اس موقع پر کہا کہ وہ بھارت کے اس اقدام کے مقابلے میں پاکستان کی فتح پر دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

بھارت اس وقت آذربائیجان اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات سے چڑ گیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم 2001 میں قائم کی گئی تھی، جس کے ارکان میں پاکستان، بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

بیلاروس بھی جولائی 2024 میں تنظیم کا رکن بن چکا ہے، ڈائیلاگ پارٹنرز میں کئی دیگر ممالک شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store