غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری جاری، بارودی روبوٹس نے شہری عمارتوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا

غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی تباہ کن بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور حملے شدید تر ہوتے جا رہے ہیں۔ قابض فوج نے اب جدید خودکار روبوٹس کا استعمال شروع کر دیا ہے، جو بارود سے لیس ہیں اور عمارتوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر رہے ہیں۔ اس کارروائی کے نتیجے میں شہری علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، متعدد مکانات اور اہم عمارات شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ شہری زخمی اور لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور بین الاقوامی ادارے فوری روک تھام اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج غزہ میں عمارتیں تباہ کرنے کے لیے بارود سے بھرے خود کار روبوٹس کا استعمال کررہی ہے جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک روز میں مزید 88 فلسطینی شہید کردیے، شہدا میں امداد کے منتظر 32 افراد بھی شامل تھے۔

7 اکتوبر 2023کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 63 ہزار 459 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ60 ہزار 256 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج پر القسام بریگیڈز کے حملے

غزہ پر حملوں کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج پر حملہ کردیا۔

القسام بریگیڈ نے تازہ حملوں میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے ایک مرکاوہ ٹینک کو 'یاسین-105' میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

جبکہ ایک ڈی-9 فوجی بلڈوزر کو ایک گلی میں نصب دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے گزشتہ روز حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی کہا تھا کہ اسرائیل نے ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔

حماس کی جانب سے اسرائیلی دعوے پر تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

install suchtv android app on google app store