یمن کے دارالحکومت صنعا پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد جاں بحق اور 67 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صنعا میں متعدد اسرائیلی طیاروں نے صدارتی کمپلیکس کے نزدیک میزائل داغے اور ایندھن کے گوداموں اور پاور اسٹیشن پر بمباری کی۔
حوثیوں کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی کہ حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 67 زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق صنعا میں صدارتی محل والے فوجی کمپاؤنڈ، دو بجلی گھر اور ایک فیول ڈپو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ یہ حملے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل اور اس کے شہریوں پر بار بار کیے جانے والے حملوں کے جواب میں کیے گئے۔
یاد رہے کہ2 روز قبل یمن سے اسرائیل پر میزائل حملہ ہوا تھا جسے اسرائیل نے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔