مودی حکومت کی ضد، ناکام رافیل طیاروں کے بعد بھی نئے معاہدے کی دوڑ

پریشن سندور میں رافیل کی شہرت کے دعووں کے بعد بدترین تباہی نے بھارتی فضائیہ کا پول کھول دیا۔ فائل فوٹو پریشن سندور میں رافیل کی شہرت کے دعووں کے بعد بدترین تباہی نے بھارتی فضائیہ کا پول کھول دیا۔

رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کی فرانس سے معاہدے کی کوشش، آپریشن سندور میں رافیل کی شہرت کے دعووں کے بعد بدترین تباہی نے بھارتی فضائیہ کا پول کھول دیا۔ بھارت کی مزید رافیل طیاروں کی تیاری کے لیے فرانس سے معاہدہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق آپریشن سندور کے بعد بھارت نے اسکواڈرن کی کمی پورا کرنے کے لیے مزید رافیل طیارے خریدنے کا عمل شروع کر دیا۔

ہندوستانی فضائیہ نے حکومتی سطح پر فرانس کے ساتھ معاہدے کی بھرپور حمایت کی ہے۔

بھارتی دفاعی منصوبے کے تحت رافیل لڑاکا طیارے غیر ملکی تعاون سے بھارت میں تیار کرنے کی کوشش جاری ہیں۔

install suchtv android app on google app store